top of page

پنڈدادنخان:مسجد میں پناہ لیئے ہوئے جوڑے کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار



پنڈدادنخان: تھانہ للِہ کے علاقہ میں نوبیاہتے جوڑے کے قتل میں مزید پیشرفت، واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ تحصیل پنڈ دادنخان کے نواحی قصبہ للِہ میں 24 سالہ سنیعہ رانی اور 27 سالہ رحمٰن رسول کے قتل میں ملوث چار ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ واقعہ کے بعد ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے فوری موقع کا وزٹ کیا اور ڈی ایس پی پنڈدادنخان کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ مرکزی ملزم کی شناخت محمد زعفران کے نام سے ہوئی ہے جبکہ قبل ازیں گرفتار چار ملزمان میں لال خان، محمد اسلم،ذاکرہ بی بی اور رسولاں بی بی شامل ہیں،ملزم سے واقعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 30 بور معہ روند برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ گزشتہ ماہ اکتوبر میں ملزمان نے باہم صلاح مشورہ ہوکر فائرنگ کر کے رحمٰن رسول نامی نوجوان اور سنعیہ رانی نامی لڑکی کو قتل کر دیا تھا۔ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جا رہا ہے۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او تھانہ للِہ اور ٹیم کو شاباش دی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ تحصیل پنڈ دادنخان کے نواحی قصبہ للِہ میں 24 سالہ سنیعہ رانی نے 27 سالہ رحمٰن رسول نامی نوجوان سے پسند کی شادی کی اور دونوں گھروں سے بھاگ گئے جس پر لڑکی کے گھر والوں نے دونوں کو صلح کا پیغام بھجوایا اور جوڑے کو صلح کے بہانے گھر بلایا جہاں دونوں سے تلخ کلامی کی۔ نو بیاہتا جوڑا ڈر کر بھاگ گیا اور مسجد میں پناہ لینے کی کوشش کی تو لڑکی کے اہل خانہ نے مسجد کے احاطے میں فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے تھے

0 comments

Recent Posts

See All

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جانے پر مجبور،محکمہ تعلیم جہلم میٹھی نیند سو گیا

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جاتے ہیں،گرم اور بند کمرے حبس کا مرکز بن گئے کھی

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات، محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی،چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے،شہری بیمار

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات ہو رہی ہے محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے کے ڈمپرز

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page