top of page
Writer's pictureJhelum News

 پنڈدادنخان (مدثر ملک )پنڈدادنخان پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 4 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے گرفتار ملزمان کی شناخت ظہیرعباس،محمدسلیمان،نوید سلطان اور وحید ضیاء کے ناموں سے ہوئی

 پنڈدادنخان (مدثر ملک )پنڈدادنخان پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 4 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او پنڈدادنخان اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے قمار بازی کے مقدمہ میں ملوث چار ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت ظہیرعباس،محمدسلیمان،نوید سلطان اور وحید ضیاء کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 13 ہزار روپے، چار عدد موبائل فونز، ایک عددگھڑی اور آلات قماربازی برآمد کر لی گئی، ملزمان نے تاش کے پتوں پر جواء کھیل کر اتکاب جرم کیا۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ قمار بازی معاشرتی برائیوں اور جرائم کی جڑ ہے، قمار بازی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page