top of page

پنڈدادنخان:مختلف کاروائیوں میں 9کلو سے زائد چرس برآمد، ملزمان گرفتار

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونسJhelumnews.uk) نڈدادنخان پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن مختلف کاروائیوں میں 9کلو سے زائد چرس برآمد ملزمان گرفتار ،کھیوڑہ پولیس نے فیقو نامی منشیات فروش کو 5کلو سے زائد چرس سمیت گرفتار کر لیا ، تھانہ جلالپور پولیس نے 3کلو سے زائد چرس سمیت منشیات فروش اور اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا ،پنڈدادنخان سرکل سے جرائم کے خاتمہ کے لیے پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے ،DSPعمران حیدر منشیات فروشوں کا قلع قمع کرنا اولین ترجیح ہے ،SHOراجہ محمد آصف تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان راجہ محمدآصف کی سربراہی میں کھیوڑہ پولیس کے چوکی انچارج سب انسپکٹر نوید افضل ،ASIملک غلام عباس ،ملک اسد عباس و دیگر ٹیم نے مشہور زمانہ منشیات فروش رفیق عرف فیقو کو 5کلو 400گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا جبکہ دوسری کاروائیوں میں 1080گرام چرس سمیت دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا جبکہ ایس ایچ او تھانہ جلالپور ماجد گلزار کی سربراہی میں ASI ملک فخر عباس و دیگر پولیس ٹیم کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں 3 منشیات فروش گرفتار،مجموعی طور پر 03کلو سے زائد گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے جبکہ دوسری کاروائی میں تحصیل پنڈدادنخان میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب اشتہاری ملزم عشرت حسین گرفتار چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد متعدد موٹرسائیکل چوری کا انکشاف بھی ہوسکتا جبکہ خاتون سے مبینہ زیادتی کا ملزم بھی فوری گرفتار لیا گیا ،اس موقع پر ڈی ایس پی پنڈدادنخان سرکل عمران حیدر اور ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان راجہ محمد آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او جہلم کی ہدایات کے مطابق جرائم کی روک تھام اور منشیات فروشوں کا خاتمہ ہمار امشن ہے منشیات فروش معاشرے کا نا سور ہیں انکے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا ۔منشیات فروشوں کی وجہ سے معاشرے میں جرائم میں اضا فہ ہوتا ہے او ر نوجوان نسل کا مستقبل خراب ہونے سے کئی گھرانے تباہ و برباد ہو چکے ہیں ہمیں اس ناسور کے خلاف مسلسل خلوص نیت سے کاروائیاں جاری رکھنی ہیں






0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page