top of page

پنڈدادنخان محلہ اسلامیہ سکول میں محکمہ سوئی گیس کی غفلت ولاپرواہی سے آگ بھڑک اٹھی



پنڈدادنخان محلہ اسلامیہ سکول میں محکمہ سوئی گیس کی غفلت ولاپرواہی سے آگ بھڑک اٹھی۔پنڈدادنخان ریسکیو 1122کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی اور آگ کو بروقت قابو پا لیا۔پنڈدادنخان شہر میں چالیس سال پرانی گیس پائپ لائن خطرناک صورت اختیار کر چکی ہے جگہ جگہ سے لیکیج یہ لائنیں کسی بھی وقت اندوہناک واقعہ کا سبب بن سکتی ہیں آج بھی پنڈدادنخان محلہ اسلامیہ سکول کے پاس سوئی گیس کی لیکیج کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ جس پر ریسکیو 1122کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی اور آگ کو قابو پالیا ۔کوئی جانی اور مالی نقصان نہی ہوا مگر ابھی بھی سوئی گیس کی لیکیج کے باعث انتہائی بد بو پھیلی ہوئی ہے جو کہ کسی بھی حادثے کا موجب بن سکتی ہے۔ خصوصی آگ کا ہلکا سا شعلا یاسگریٹ کا ٹکڑا بھی اس کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے اہلیان شہر کی سوئی گیس حکام سے اپیل ہے کہ گیس لائن کو فوری مرمت کیا جائے تاکہ کسی جانی اور مالی حادثے سے بچا جا سکے۔







0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page