top of page

پنڈدادنخان :محترمہ مریم نواز کا وزیر اعلیٰ کا چارج سنبھالتے ھی محکمہ ہیلتھ متحرک ھوگیا ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد علی ملک کامجمہ باز عطائیوں اور غیر قانونی میڈیکل سٹوروں کے خلاف چھاپہ

پنڈدادنخان (حکیم سید اختر بخاری) محترمہ مریم نواز کا وزیر اعلیٰ کا چارج سنبھالتے ھی محکمہ ہیلتھ متحرک ھوگیا ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد علی ملک نے اپنے سٹاف کے ہمراہ مجمہ باز عطائیوں اور غیر قانونی میڈیکل سٹوروں کے خلاف چھاپہ مار مہم کا آغاز کر دیا متعدد کلینک سیل اور مجمع باز عطائی روپوش ہو گئے دھریالہ جالپ میں جعلی عطائی کے کلینک پر چھاپا مارا جعلی عطائی کسی قسم کی سند یا سرٹیفکیٹ موقع پر پیش نہ کر سکا اور ملزم کے خلاف کاروائی کر کے ایف آئی آر کا اندراج اور گرفتاری کرا دی گئی چھاپے کے دوران عطائی اپنی میڈیکل پریکٹس کر رھا تھا ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد علی ملک اور ڈاکٹر عاصم نے بتایا کہ حکومت پنجاب اور وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر علاقے میں غیر قانونی میڈیکل سٹوروں مجمع باز عطائیوں اور غیر رجسٹرڈ میڈیکل پریکٹس کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ھے انسانی صحت کے ساتھ کسی کو بھی کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page