top of page

پنڈدادنخان:متعدد منشیات فروشوں کو 20لیٹر دیسی شراب اور 3کلو چرس سمیت گرفتار کر لیا گیا


پنڈدادنخان (عدنان یونس )کھیوڑہ پولیس چوکی کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں متعدد جرائم پیشہ افراد گرفتار مقدمات درج کر لیے گئے ،افسران بالا کے احکامات کے مطابق منشیات فروشوں سمیت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں شہر کا امن و امان اور عوام کے جان و مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے ،نذر حسین چوکی انچارج کھیوڑہ .تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ پولیس چوکی انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر نذر عباس نے اپنی ٹیم ملک اسد عباس و دیگر کے ہمراہ کھیوڑہ شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعدد منشیات فروشوں کو 20لیٹر دیسی شراب اور 3کلو چرس سمیت گرفتار کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے جبکہ چوری کی وارداتوں میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر کے مقدمات درج کرلیے اس موقع پر چوکی انچارج کھیوڑہ نذر عباس کا کہنا تھا کہ شہر کا امن و امان اور عوام کے جان و مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے افسران بالاکے احکامات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف بھی گھیرا مزید تنگ کیا گیا ہے جرائم پیشہ عناصر کے لیے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں عوام جرائم کے خاتمہ کے لیے پولیس سے تعاون کریں تاکہ جرائم کی روک تھام کے موثر اقدامات عمل میں لائے جائیں



0 comments

Commentaires

Noté 0 étoile sur 5.
Pas encore de note

Ajouter une note
bottom of page