top of page

پنڈدادنخان:للہ رورل ہیلتھ سنٹر میں لیڈی ڈاکٹر (ع) مریضوں کو چیک کرنا توہین سمجھنے لگی،شہری خوار

للہ شریف (تصور حسین ولیال)للہ رورل ہیلتھ سنٹر میں لیڈی ڈاکٹر (ع) مریضوں کو چیک کرنا توہین سمجھتی ہیں،للہ رورل ہیلتھ سنٹر میں ڈیوٹی پر موجود لیڈی ڈاکٹر (ع) جو مریض انکو چیک کروانے جاتا ہے بغیر چیک کیے دوائی لکھ کر بھیج دیتی ہے تفصیلات کے مطابق للہ شریف کا رہائشی محمد بشیر ولد محمد شریف نے جہلم نیوز کو اپنے بیان میں کہا کہ مورخہ 2 جون کو اپنی والدہ کو صبح ساڑھے 10 بجے لے کر للہ رورل ہیلتھ سنٹر گیا انکے ٹخنے میں شدید درد تھا ڈیوٹی پر موجود لیڈی ڈاکٹر (ع) نے سرسری طور پر چیک کرکے درد کی دوائی لکھ دی میں نے گزارش کی کہ ایکسرے تجویز کردیں ڈیوٹی پر موجود لیڈی ڈاکٹر (ع) غصہ میں آگئیں اور مجھے کہنے لگیں تمھیں تمیز نہیں ہے 17 ویں گریڈ کی آفیسر سے بات کرنے کی اور میرے بار بار ریکویسٹ کرنے پر جب ایکسرے لکھا گیا تو والدہ کے ٹخنے کی ہڈی فیکچر نکلی میں نے ڈپٹی ڈی ایچ او اور سی او ہیلتھ جہلم کو کال بھی کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی ابھی بذریعہ درخواست سی او ہیلتھ جہلم کو اس مسئلہ کی جانب آگاہ کیا ہے مزید محمد بشیر ولد محمد شریف نے وزیر صحت پنجاب اور وزیراعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ لیڈی ڈاکٹر (ع) کو ڈیوٹی سے لاپرواہی کرنے پر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ کل کسی اور مریض سے اس طرح کی زیادتی نہ ہو



0 comments

コメント

5つ星のうち0と評価されています。
まだ評価がありません

評価を追加
bottom of page