top of page

پنڈدادنخان: فیضان طارق ستی کوقتل کرنے والے ڈکیت تھانہ للہ پولیس نے گرفتار کرلیے۔ ویڈیو+ نیوز



للہ ٹاؤن (تصور حسین ولیال Jhelumnews.uk) خوشاب روڈ جیٹھل کے مقام پر مرغ کی گاڑیاں لوٹنے اور فیضان طارق ستی کو فائیر مار کر قتل کرنے والے ڈکیت تھانہ للہ پولیس نے گرفتار کرلیے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کی زیر نگرانی خوشاب روڈ پر تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل ڈکیتوں نے مرغ والی گاڑی کے ڈرائیور کو مزاحمت کرنے پر فائیر مار دیا جو چند دن بعد زندگی کی بازی ہار گیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے خود موقع کا وزٹ کیا اور دن رات محنت کرکے اصل ڈکیت پکڑ لیے اور فیضان طارق ستی کے والد طارق ستی جو اس رات ساتھ تھے طارق ستی نے پانچوں ملزمان کو شناخت کر لیا۔ملزمان للہ ٹاؤن کے رہائشی ہیں اور پہلے بھی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں

ملزمان کے نام ۔محمدعلی،حسنین،ثنااللہ،حافظ عثمان،انعام شامل ہیں

لواحقین نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم اور ایس ایچ او تھانہ للہ کا شکریہ ادا کیا اور امید کی کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے میں جہلم پولیس ساتھ دے گی

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page