top of page

پنڈدادنخان:فوڈ اتھارٹی کی مضر صحت اور ایکسپائر مشروبات رکھنے والوں کے خلاف ایکشن

للہ شریف(تصور حسین ولیال Jhelumnews.uk)

فوڈ اتھارٹی کی مضر صحت اور ایکسپائر مشروبات رکھنے والوں کے خلاف ایکشن.تفصیلات کے مطابق للہ شریف ڈاکٹر صدیق کی زیر قیادت فوڈ اتھارٹی جہلم کی مضر صحت اور ایکسپائر مشروبات رکھنے والوں کے خلاف چھاپے شبیر سویٹ اینڈ ہول سیلر سٹور پر چھاپہ تقریباً 2100 لیٹر ایکسپائر مشروبات پکڑ لی گئی اور ایکسپائر مشروبات تلف کردی گئی فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو اہلیان علاقے کے لوگوں نے فوڈ اتھارٹی جہلم کے اس اقدام کو سراہا ۔فوڈ اتھارٹی جہلم کے ڈاکٹر صدیق کا اس موقع پر کہنا تھا عوام الناس کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی بھی عمل میں لائی جائے مضر صحت مشروبات پینے سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں اور اہلیان علاقہ کا مطالبہ ہے کہ صرف مشروبات تلف نہ کی جائیں بلکہ مضر صحت مشروبات اور ایکسپائر مشروبات رکھنے والوں کو سخت سے سخت سزا بھی دی جانی چاہیے


0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page