top of page
Writer's pictureJhelum News

پنڈدادنخان:عدالت نےایک ملزم کو سزائے موت ایک کو عمر قید ایک کو سات سال قید کا حکم سنا دیا

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونسJhelumnews.uk ) تھانہ لِلہ کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شفقت شہباز راجہ کی عدالت نے فیصلہ سنا دیاایک ملزم کو سزائے موت ایک کو عمر قید ایک کو سات سال قید کا حکم ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شفقت شہباز راجہ نے تھانہ لِلہ میں درج مقدمہ نمبر 125/ 20 بجرم 302 کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک ملزم طاہر کو سزائے موت دس لاکھ روپے جرمانہ جبکہ دوسرے ملزم ارشد محمود کو عمر قید پانچ لاکھ روپے جرمانہ ملزم عبدالرحمن کو سات سال قید سنائی جبکہ محمد فاروق کو بری کر دیا گیا ملزمان نے نوشیروان کو ٹوکے کے وار کر کے قتل کر دیا تھا جسکا مقدمہ تھانہ لِلہ میں درج کیا گیا تھا مدعی مقدمہ نے فیصلے پر ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شفقت شہباز راجہ کی عدالت کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا اور فیصلے کو قانون کی جیت قرار دیا



0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page