زبیر کالونی میں تین تین فٹ پانی موجود وبائی امراض پھیلنے کا اندیشہ
اہل محلہ کے مطابق بچے بیمار پانی کی وجہ سے سکول جانے سے قاصر
پنڈدادنخان عبدالحفیظ ساقی پنڈدادنخان شدید بارشوں اور ندی نالوں کے بپھرنے سے سیلابی صورتحال پیدا ھو گئی جس سے ساؤوال غریبوال گولپور کھیوڑہ شدید متاثر ھوئے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان ڈاکٹر حلیمہ منیر نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا پنڈدادنخان میں اب بھی مختلف محلوں میں اس وقت بھی تین فٹ تک پانی موجود ھے جس سے لوگوں کو جہاں شدید مشکلات کا سامنا ھے وہاں وبائی امراض سمیت ڈینگی وائرس پھیلنے کا اندیشہ موجود ھے محلہ عالم شاہ میں بھی گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر حلیمہ منیر نے خود اپنی نگرانی میں سکر مشین سے پانی کا انخلا کرایا تاہم ذرائع کے مطابق کوٹلہ شاہ کمیر کوٹ کلاں اور زبیر کالونی میں پانی موجود ھے عوام کا کہنا ھے کہ ہمارے بچے بیمار ہیں گلیوں میں پانی کھڑا ھونے کی وجہ سے سکول نہیں جا پا رھے اس سلسلے میں اہل محلہ نے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر حلیمہ منیر سے بات کی تو انہوں نے مشینری کے ذریعے پانی نکلوانے کی یقین دہانی کرائی لیکن ابھی تک صورتحال جوں کی توں ھے یہاں آپ کو یہ بتاتے چلیں کہ شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال میں اسسٹنٹ کمشنر حلیمہ منیر نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ان کی داد رسی کی سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر کی حالیہ کارکردگی کو سراہا
Comments