top of page
Writer's pictureJhelum News

پنڈدادنخان (عالمگیر سے ) ٹی ایم اے کی جانب سے لگائے گئے ظالمانہ ٹیکسزز کے خلاف رکشہ یونین کے پنڈدادنخان ریلوے پھاٹک کو بند کر کے احتجاج کرنے کی دھمکی کام کر گئی،اضافی ٹیکسززکا نوٹیفکیشن معطل

پنڈدادنخان (عالمگیر سے ) ٹی ایم اے کی جانب سے لگائے گئے ظالمانہ ٹیکسزز کے خلاف رکشہ یونین کے گزشتہ روز کے پنڈدادنخان ریلوے پھاٹک کو بند کر کے احتجاج کرنے اور تاجر ورکنگ کمیٹی سمیت انجمن تاجران پنڈدادنخان کے عہدیداران کی جانب سے احتجاجی کال کی دھمکی کارگر ، جب کہ جہلم نیوزکی جاندار رپورٹنگ کا نتیجہ ، اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان بیک فٹ پر ، رکشہ سمیت دکانداروں پر لگائے گئے اضافی ٹیکسززکا نوٹیفکیشن معطل ، رکشہ ڈرائیورز اور تاجر تنظیموں کا اسسٹنٹ کمشنر اور صحافیوں کو ان کے مسائل اجاگر کرنے پر شکریہ ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رکشہ مالکان کی جانب سے شمامہ چوک اور بعد ازاں ریلوے پھاٹک پنڈدادنخان۔کو بند کر کے احتجاجی مظاہرے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر اسامہ شیرون موقع پر پہنچ گئے اور گزشتہ کئی دنوں سے پنڈدادنخان کی تاجر برادری کی احتجاجی کالوں کی دھمکی سمیت میڈیا کے اس حوالے سے فعال کردار کی بدولت بیک فٹ پر جانے کے لیئے مجبور ہو گئے ۔ انہوں نے انجمن تاجران سمیت تاجر ورکنگ کمیٹی اور رکشہ مالکان کے سامنے کہا کہ وہ ٹی ایم اے کی جانب سے نئے ٹیکسززنوٹیفکیشن کو منسوخ کرتے ہیں ۔۔انہوں نے مزید کہا کہ عام آدمی کے لیئے ان کے آفس کے دروازے کھلے ہیں عوام جب چاہیں اپنے مسائل لے کر آئیں ۔۔ تاجر ورکنگ کمیٹی اور انجمن تاجران کے عہدیداران نے اسسٹنٹ کمشنر کے اس فیصلے کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے میڈیا کی کوریج پر جہلم نیوزسمیت تمام مقامی صحافیوں کا بھر پور شکریہ ادا کیا

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page