top of page
Writer's pictureJhelum News

پنڈدادنخان شہر کے گلی محلے تالابوں کا منظر پیش کرنے لگے،ڈینگی پھیلنے کا خدشہ

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونسJhelumnews.uk ) پنڈدادنخان شہر کے گلی محلے تالابوں کا منظر پیش کرنے لگے ،حالیہ مون سون کے موسم میں معمولی بارش ہونے کے بعد پانی گلیوں میں کھڑا رہتا ہے ،محلہ بلوچاں ،کوٹ کلاں نالیوں کا گندہ پانی گلیوں میں کھڑا رہنے سے مچھروں کی افزائش میں اضافہ ڈینگی پھیلنے کا خدشہ بڑھنے لگا علاقہ مکین سراپا احتجاج.تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان میں کئی دائیوں سے نکاسی آب کا مسلہ چلا آرہا ہے جوکہ مون سون کے موسم میں شدت اختیار کرجاتا ہے حالیہ بارشوں کے باعث پنڈدادنخان شہر کے متعدد گلی محلے تالابوں کا منظر پیش کر رہے ہیں محلہ بلوچاں ،کوٹ کلاں نالیوں کا گندہ پانی گلیوں میں کھڑا رہنے سے مچھروں کی افزائش میں اضافے کا سبب بن رہا ہے جس کے باعث ڈینگی پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ رہا ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار مقامی انتظامیہ اور پنڈدادنخان بلدیہ کے زمہ داران کو آگاہ کرچکے ہیں لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ہورہے بچوں ،بوڑھوں اور خواتین کو گزرنے میں انتہائی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب بھی بارش ہو تو گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگتی ہیں پنڈدادنخان میں سکر مشین اور صفائی کا عملہ ہونے کے باوجود کوئی مستقل حل نہیں کیا جارہا اہل علاقہ نے ڈی سی جہلم سے اپیل کی ہے کہ پنڈدادنخان شہر کا دورہ کریں اور ساری صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے صفائی کے موثر انتظامات کے لیے قدامات کئے جائیں



0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page