top of page

پنڈدادنخان شہر میں مسائل کے انبار ہیں اسسٹنٹ کمشنر نادیہ پروین ،آفیسر کے پاس جادو کی چھڑی نہیں نہیں ھوتی کہ مسائل ایک دن میں حل کر دے میڈیا سے گفتگو

پنڈدادنخان شہر میں مسائل کے انبار ہیں اسسٹنٹ کمشنر نادیہ پروین


آفیسر کے پاس جادو کی چھڑی نہیں نہیں ھوتی کہ مسائل ایک دن میں حل کر دے میڈیا سے گفتگو


پنڈدادنخان// عبدالحفیظ ساقی //شہر پنڈدادنخان میں مسائل کے انبار ہیں نئے تعینات ہونے والے آفیسر کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہوتی جو انہیں ایک دن میں حل کردے ہم بلدیہ کے محدود وسائل کے باوجود انہیں حل کرنے کی کوشش کرینگے ان خیالات کا اظہار پنڈدادنخان میں نئی تعینات ھونے والی اسسٹنٹ کمشنر نادیہ پروین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وہ سوموار30 ستمبر کو محلہ کوٹ کلاں ملحقہ واٹر ٹینک کی گلیوں میں بارش کے کھڑے پانی کی نکاسیء اور عملہ بلدیہ کی طرف سے صفائی ستھرائی کے لیۓ جاری کام کو وزٹ کرنے آئیں تو انکے ہمراہ چیف آفیسر بلدیہ ارباب عارف اور اسسٹنٹ چیف آفیسر ملک اکبر بھی تھے اس موقع پر تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے سیکرٹری انفارمیشن وسیم وصی نے پٹرولیم مصنوعات میں واضع کمی کے باوجود ٹرانسپورٹروں کی طرف سے کرایوں کی مد میں من مانیوں سمیت شہر بھر میں آواراہ جانوروں کی مٹر گشت جن سے روڈ ایکسیڈنٹ کے خدشات سمیت سٹی ویلفیئر کونسل پنڈدادنخان کی طرفسے چوک محمدیہ سے جنرل بس اسٹینڈ تک دو رویہ سڑک کے درمیان لگاۓ گیۓ قیمتی پودوں کو نقصان کے خدشے بارے وضاحت کی میڈم نادیہ پروین نے اپنے وزٹ کے دوران محلہ کوٹکلاں میں واقع متنازعہ پلاٹ پر کوڑے کے ڈھیر دیکھ کر عوامی بے حسی پر بھی حیرت کا اظہار کیا کہ عوام کو اپنی اخلاقی ذمہ داری کا بھی احساس ہونا چاہیۓ کہ فلتھ ڈپو ہونے کے باوجود وہ یا تو رات گیۓ کوڑا سڑکوں پر پھینک دیتے ہیں یا پھر نزدیک ترین سفیدہ پلاٹ کواستعمال کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ تمام مسائل کے حل کیلۓ وقت درکار ہے ہم اپنی ٹیم کے ساتھ نیک نیتی سے کوشش کر رہے ہیں جسمیں عوامی تعاون بہت ضروری ہے ٹرانسپورٹروں کی من مانیوں بارے انھوں نے اسسٹنٹ کمشنر _HR جہلم کو لیٹر لکھنے کی یقین دہانی کرائی بعد ازاں وہ کمپیوٹر اراضی سینٹر پنڈدادنخان کا دورہ بھی کیا

0 comments

Commentaires

Noté 0 étoile sur 5.
Pas encore de note

Ajouter une note
bottom of page