top of page

پنڈدادنخان شہر میں آوارہ کتوں کا راج انتظامیہ خاموش بچوں، اور عورتوں میں خوف وہراس پایا جانے لگا

پنڈدادنخان شہر میں آوارہ کتوں کا راج انتظامیہ خاموش ۔پنڈدادنخان شہریوں میں خاص طور پر بچوں، اور عورتوں میں خوف وہراس پایا جانے لگا

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان شہر بھر میں اکثر مقامات میں ہر گلی اور محلوں میں آوارہ کتوں کا راج ہے۔ جس سے شہریوں میں خاص طور پر بچوں، عورتوں، اور بزرگوں میں خوف وہراس پایا جا رہا ہے۔ یہ آوارہ کتے ٹولیوں کی شکل میں شہر بھر میں مٹر گشت کرتے نظر آ رہے ہیں اور ان کتوں کے حملوں سے متعدد بچے زخمی ہوچکے ہیں لیکن افسوس بار بار شکایات کے باوجود انتظامیہ کوئی بھی ایکشن لینے میں دلچسپی نہیں لے رہی۔جبکہ اسکے برعکس کتے کے کاٹنے کی ویکسین بھی مقامی سول ہسپتال میں کم ہی دستیاب ہو تی ہے۔

عوامی وسماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا ان آوراہ کتوں کو تلف کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی واقع ہوسکے۔


0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page