top of page
Writer's pictureJhelum News

پنڈدادنخان سے آلائشوں کی صفائی کےحوالہ سے بہترین حکمت عملی پر عوام کا انتظامیہ کو خراج تحسین



پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس Jhelumnews.uk ) عید قرباں کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخا ن انو ر علی کانجو ،نائب تحصیلدار ذوالفقار علی بھٹی اور انکی ٹیم کی پنڈدادنخان سے آلائشوں کی صفائی کے حوالہ سے بہترین حکمت عملی پر عوام کا خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان انور علی کانجو ، نائب تحصیلدار ذوالفقار علی بھٹی ،سی او پنڈدادنخان چوہدری جہانگیر ،اسسٹنٹ سی او کھیوڑہ حاجی سلیمان کی بہترین حکمت عملی کے باعث عید الاضحی کے موقع پر بروقت الائشوں کو ٹھکانے لگایا گیا کھیوڑہ شہر میں چار شکایات سیل اور 10 کلیکشن پوائنٹ بنائے گئے جبکہ دو ڈمپ پوائنٹ بنائے گئے 35شکایات موصول ہوئی جن پر فوری ایکشن لیتے ہوئے شکایات کا ازالہ کیا گیا جبکہ صفائی کے عملہ نے دن رات محنت کرکے شہر سے آلائشوں کو اکھٹا کر کے مکمل صاف کر دیا گیا۔ جبکہ پنڈدادنخان شہر کے باہر بنائے گئے ڈمپنگ پوائنٹ کسلیا ں روڈ نزد ریلوے پھاٹک کے قریب الائشوں کو زمین بوس کر کے اوپر مٹی ڈال کر چونے کا چھڑکاؤ کر دیا گیا۔ تاکہ بیماریوں اور تعفن سے شہری محفوظ رہ سکے اس حوالہ سے شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر انور علی کانجو اسسٹنٹ سی او چوہدری جہانگیر اور میونسپل کمیٹی کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ۔



0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page