top of page

پنڈدادنخان:سینڈ فلائی مکھی کی ویکسین آ گئی، انجکشن اور مختلف ویکسین ہر طبی سنٹر میں پہچانے کی ہدایت







پنڈدادنخان(تحصیل رپورٹر) سینڈ فلائی مکھی کی ویکسین آ گئی،محکمہ ہیلتھ کی غفلت کے باعث سینڈ فلائی کے مرض میں اضافہ سینڈ فلائی سے متاثرہ مریض پچھلےکئی سالوں سے بے یارومدگار ہیں تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کی ٹیموں نے متاثرہ افراد کی دادرسی کرتے ہوئے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے مسئلہ کو اجاگر کیا پنڈدادنخان کے مضافاتی پہاڑی علاقوں میں تقریبا دس سالوں سے سینڈ فلائی مکھی کے وقفہ وقفہ سے وار جاری ہیں متعدد بار نشاندہی کے باوجود موثر اقدامات نہیں کیئے گئے ایک بار پھر سےمذکورہ مکھی کے کاٹنے سے متاثرہ مریض تیزی سے سامنے آنے لگے ۔پنڈدادنخان، کھیوڑہ، یونین کونسل ساؤوال،غریبوال ،جوتانہ ،جلالپور سے لے کر پیر کھارا تک کے پہاڑی علاقوں کے رہائشیوں کے لیے سینڈ فلائی مکھی نے علاقہ مکینوں کا جینا محال کر رکھاہے محکمہ ہیلتھ کی جانب سے موثر اقدامات نہ ہونے کے باعث یہ مرض مزید پھیل سکتا ہے اس اہم اور سنگین مسلہ کو تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان اجاگر کررہا ہے جس پر محکمہ ہیلتھ کی طرف سے سینڈ فلائی کے ٹیکے منگوائے گئے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کا کہنا ہے کہ ہمارا علاج معالجہ نہیں ہورہا جسکی وجہ سے ہمیں ضلع چکوال میں جانا پڑتا ہے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے صحافیوں نے متاثرین سے ملاقات کی اس کے بعد مختلف پلیٹ فارم سے خبریں شائع کی جس کے بعد اعلیٰ احکام نے فل فور نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کی ٹیموں کو تشکیل دیا اور Glucontime انجکشن اور مختلف ویکسین ہر طبی سنٹر میں پہچانے کی ہدایت کی گئی۔عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے تحصیل پریس کلب کے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔




0 comments

コメント

5つ星のうち0と評価されています。
まだ評価がありません

評価を追加
bottom of page