top of page

پنڈدادنخان:سیاسی نمائندگان جھوٹے دعوے،چک نظام ٹرانسپورٹ پل عوام کے لئے خواب بن گیا



پنڈدادنخان (صفر علی خانJhelumnews.uk )چک نظام ٹرانسپورٹ پل عوام کے لئے خواب بن گیا منڈی بہاؤالدین اور جہلم کے سیاسی نمائندگان جھوٹے دعوؤں وعدوں اور طفل تسلیوں کے سوا کچھ نہ دے سکے چار اضلاع کے عوام کا دیرینہ مطالبہ کسی دوراقتدار میں پورا نہ ہوسکا تفصیلات کے مطابق دریائے جہلم کا ہرن پور کے قریب چک نظام کے مقام پر بنایا جانے والا ٹرانسپورٹ پل عوام کے لئے خواب بن گیا ضلع منڈی بہاؤالدین کے نامور سیاست دان چک نظام پل کے لئے خاطرخواہ کارنامہ دکھا سکے اور نہ ہی ضلع جہلم کے سیاستداں عوام کو ہر دور اقتدار میں طفل تسلیوں کے سواکچھ دے سکے حتی کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں اقتدار کے مزے لولٹنے والے عمران خان کے دست راست وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اس پل کے لئے کوئی معرکہ نہ مارا ۔ملکوال سے پنڈدادنخان ،خوشاب،غریبوال،للہ،کھیوڑہ جانے والی ریلوے ٹرینوں کی بندش بھی چار اضلاع کے عوام کے درمیان کاروباری ملاقاتوں میں بڑی رکاوٹ بن گئی ٹرانسپورٹ پل نہ ہونے ریلوے ٹرینوں کی آمدورفت میں شدید قلت کے باعث رشتہ داروں اور دوست احباب کے درمیان رابطوں ملاقاتوں کا فقدان دریائے جہلم عبور کرنے کے لئے اکلوتی ریلوے ٹرین کے علاوہ موٹر سائیکلوں اور کشتی جیسی سواری عوام اور مال مویشیوں کے آر یا پار جانے کا خطرناک ذریعہ سرگودھا ،منڈی بہاؤالدین ،جہلم،کے عوام نے ضلع جہلم اور منڈی بہاؤالدین کے عوامی خدمت کے دعویداروں اور پاکستان ریلوے کے اعلیٰ حکام سمیت نگران حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خدا راہ ہم پر رحم کھاتے ہوئے ہماری مشکلات کا حل نکالا جائے اور دریائے جہلم پر چک نظام کے مقام پر ٹرانسپورٹ پل کے لئے سدباب کیا جائے


0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page