top of page

پنڈدادنخان:سب انسپکٹر کی سربراہی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس)پٹرولنگ پولیس لِلہ موڑ پنڈدادنخان کے انچارج محمود الحق سب انسپکٹر کی سربراہی میںجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد،پٹرولنگ پولیس عوام کی دوست ہے عوام کے جان و مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے ،محمودالحق بلوچ۔ تفصیلات کے مطابق لِلہ موڑ پٹرولنگ پولیس پنڈدادنخان کے انچارج محمود الحق کی اپنی ٹیم اسٹنٹ سب انسپکٹر ملک توقیر عباس، عقیل حسین اور اسد جاوید نے دوران ناکہ بندی راولپنڈی کے تھانہ کینٹ سے چوری ہونے والا ہونڈا ون ٹو فائیو BPQ 717 ایف آئی آر نمبر 936/2022 برآمد کرنے کے ساتھ اس کا ڈرائیور محمد الیاس گرفتار کر لیا اور تھانہ پنڈدادنخان میں ایف آئی آر درج کروادی محمود الحق بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولنگ پولیس عوام کی دوست ہے عوام کے جان و مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے کسی بھی جرائم پیشہ کے لیے کوئی رعایت نہیں افسران بالا کے احکامات کے مطابق جرائم پیشہ اور قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہے گی سیاسی اور سماجی حلقوں نے پٹرولنگ پولیس کی اس شاندار کا روائی پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا



0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page