دھریالہ جالپ (شیخ عبدالعزیز) تحصیل پنڈ دادن خان میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا آدو وال کے قریب دو سبزی فروش جو صبح سبزی منڈی سے سبزی خریدنے جا رہے تھے کو راستے میں اسلحہ کی نوک پر نامعلوم ڈاکوؤں نے لوٹ لیا موضع ہرن پور میں درزی کی دکان کا چور مکمل صفایا کر گئے گزشتہ روز کندوال میں بھی ڈکیتی کی واردات منظر عام پر آئی موضع روال کے قریب نامعلوم ڈاکوؤں نے پھیری لگانے والے موٹرسائیکل سوار کو سر شام ہی لوٹ لیا چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے عوام میں زبردست قسم کا خوف و ہراس پایا جاتا ہے ایسے معلوم ہوتا ہے کہ تحصیل بھر میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں جرائم پیشہ عناصر سرعام چوریاں اور ڈکیتیاں کر رہے ہیں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے عوام میں زبردست قسم کی تشویش اور بے چینی پائی جاتی ہے عوام الناس نے ڈی پی او جہلم سے نوٹس لینے کا فوری مطالبہ کیا ہے
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی 25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...
0
جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...
0
bottom of page
Comments