پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس) لِلہ تا جہلم روڈ تعمیراتی کمپنی کی ناقص حکمت عملی عوام کے لیے وبال جان بن گئی گاؤںدلاورکے برساتی نالے پر بنائی ہوئی پلی بند ہونے سے بارشی پانی لوگوں کے گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا،جبکہ بارش کے بعد مذکورہ روڈ پر سفر کرنا ناممکن ہوگیا .تفصیلات کے مطابق لِلہ تا جہلم ڈ یول کیرج وے پر بارشی پانی کی نکاسی کے لیے بنائی گئی پلیوں کا پانی سڑک پر آنا معمول بن گیا بارش کے بعد بارشی پانی سڑکوں پر آجاتا ہے جبکہ دلاورگاوں کے مقام پر بنائی گئی برساتی پلی ایک بارش بھی نہ برداشت کر سکی ناقص حکمت عملی کے تحت بنائی گئی پلی بند ہونے سے برساتی نالے کا سارا پانی لوگوں کے گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیاقریبی آبادی کے رہائشیوں کے گھروں میں پانی داخل ہونے سے قیمتی گھریلوں سامان خراب ہوگیاجب بھی بارش ہوتی پانی لوگوں کے گھروں کی بنیادوں میں چلا جاتا ہے جوکہ کسی بڑے حاد ثے کا سبب بن سکتا ہے اہل علاقہ نے متعلقہ اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ برساتی نالوں کی تعمیر اور رخ بہتر کیا جائے تاکہ برسات کے موسم میں کسی بڑے نقصان سے بچا جاسکے.
top of page
bottom of page
Comments