کھیوڑہ(مدثر ملک)پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ میں آگ لگنے کے واقعہ میں زخمی 55 سالہ شخص بھی جان کی بازی ہار گیا۔ پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ میں جھگیاں میں چھ روز قبل موٹرسائیکل سے پٹرول نکلاتے ہوئے آگ لگنے سے محمد رمضان اور عثمان نامی دس سالہ بچہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوراً ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 10 سالہ عثمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔ آتشزدگی سے جھلسنے والا 55 سالہ محمد رمضان چھ روز موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گیا۔
top of page
bottom of page
Comments