top of page

پنڈدادنخان:جہلم تا للہ انٹرچینج زیر تعمیر سڑک پر کوالٹی اور سیفٹی کا دوہرا معیار اپنایا جانے لگا

پنڈدادنخان (راجہ محمد رمضان)پراجیکٹ ایک مگر کوالٹی اور سیفٹی کا معیار دوہرا۔ جہلم تا للہ انٹرچینج زیر تعمیر سڑک پر کوالٹی اور سیفٹی کا دوہرا معیار اپنایا جا رہا ہے سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی مسلسل کوالٹی اور سیفٹی کے لوازمات کو نظر انداز کر رہی ہے جس کی وجہ سے آئے روز ہیوی ٹریفک کے حادثے رونما ہونا معمول بن گیا ہے جبکہ پورے پراجیکٹ پر سیفٹی لوازمات کو نظر انداز کرکے مقامی آبادی خطرے سے دوچار ہے پراجیکٹ پر نہ احتیاطی بورڈ نصب کیے گئے نہ نئی سڑک کی تعمیر کے دوران ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے متبادل راستے کا انتظام کیا گیا ہے۔ جبکہ سول کنسٹرکشن قانون کے مطابق سیفٹی اور متبادل راستہ دینا تعمیراتی معاہدہ کا بنیادی جز سمجھا جاتا ہے اور اس کے لیے ایک خطیر رقم بھی معاہدہ میں شامل کی جاتی ہے مگر جہلم للہ انٹرچینج پراجیکٹ پر معاہدہ کے تمام نقاط کو نظر انداز کرکے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے اور گرد و غبار عوام طرح طرح کی بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں جبکہ زیر تعمیر نہر کے پراجیکٹ کو دیکھا جائے تو اس پراجیکٹ کے تحت بننے وہ پل جو جہلم للہ سڑک میں آ رہے ہیں ان پر بہترین سیفٹی کے انتظام کئے گئے ہیں اور جگہ جگہ احتیاطی بورڈ اور وارننگ ٹیپ آویزاں کرکے عوام کی راہنمائی کی گئے ہے۔ اب دوہرے معیار کو محکموں کی کمزوری سمجھا جائے یا تعمیراتی کمپنیوں کی طاقت ۔ ہر حال میں ذلیل و خوار ہونا عوام کے مقدر میں لکھا ہے۔


0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page