top of page
Writer's pictureJhelum News

پنڈدادنخان:جوتانہ سالٹ پراجیکٹ ! مائن نمبر10 اے میں حادثے میں دو مقامی کان کن زخمی



پنڈدادنخان (تحصیل رپورٹر Jhelumnews.uk ) جوتانہ سالٹ پراجیکٹ ! مائن نمبر10 اے میں گزشتہ روز ھونے والے حادثے میں دو مقامی کان کن زخمی ھو گئے تھے ، حادثہ ناقص سیفٹی انتظامات کی بدولت پیش آیا ، اس حادثے میں جوتانہ گاوں کے امجد نامی کان کن کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی جب کہ غلام قمر چنووالہ کی ٹانگ ٹوٹنے سمیت سر میں شدید چوٹ لگ گئی جس کی وجہ سے دونوں زخمیوں کو پنڈدادنخان سے ون ون ٹو ٹو کی گاڑی پر DHQ ہاسپٹل راولپنڈی شفٹ کیا گیا ، جہاں تاذہ اطلاعات کے مطابق امجد کی حالت بہتر بتائی جب کہ غلام قمر سر کی ہڈی فریکچر ہونے کی وجہ سے مسلسل کومے میں ہیں۔ اس حادثہ کے بعد مزدور کمیونیٹی سراپا احتجاج ھے عوامی و سماجی حلقوں نے انسپکٹر آف مائینز کی عدم توجہی اور اپنی ڈیوٹی سے کوتاہی جب کہ سیفٹی عملہ کی غفلت پر ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کا مطالبہ کیا ھے کیونکہ اس علاقہ میں کان کنوں کی اموات میں دن بدن اضافہ ھو رہا ہے۔۔ایک طرف محمکے کے افسران بھاری تنخواہوں اور دیگر مراعات پر عیاشی کر رہے ھیں جب کہ دوسری طرف مزدور موت کی ان غاروں سے بمشکل بچوں کے لیئے دو وقت کا کھانا نکال پاتے ھیں ۔موت کے سائے میں روزی تلاش کرتے یہ کان کن بہت سی سہولیات سے محروم ہیں کیونکہ محنت کشوں کے خون پسینے سے کروڑوں کمانے والے اس محکمہ کی وڈیرہ شاہی تاحال اس پراجیکٹ کے لیئے ایک ایمبولیس دستیاب نہیں کر سکی جو حادثوں میں زخمیوں کو تحصیل ھیڈکوارٹر تک پہنچا سکے ۔۔اور تو اور اس محمکے کے دفاتر میں میڈیکل کے نام پر شاید روئی کا ایک پھایہ بھی موجود نہ ہو۔ ۔ ، سیکٹری معدنیات اور لائسنسنگ اتھارٹی کو اس واقعہ کی انکوائری کر کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی فوری ایکشن لینا چاہیئے نیز دونوں زخمیوں کے لواحقین کے لیئے فوری مالی امداد کا اعلان بھی کیا جائے ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سالٹ مائین کھیوڑہ میں محمکہ کی جانب سے مزدوروں کی آگہی مہم کے سلسلہ میں ایک سیمنار کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں بہت سے لوگوں کو ایوارڈ دئیے گئے ۔۔۔تاذہ حادثہ کے بعد ایسے سیمنارز اور اس سے جڑی آگہی مہمات خود محمکے کے وڈیروں بالخصوص انسپکٹر آف مائینز کی عدم دلچسپی اور مال بناو پالیسی سمیت سیفٹی اہلکاروں کی غفلت ۔۔کسی آئینے کی طرح خود ان کا منہ چڑانے لگتی ھیں



0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page