پنڈدادنخان: جلالپور شریف پولیس کی اہم کارروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شیراز علی کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل 30بور معہ روند برآمد کر لیا گیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم نے شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا تھا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے
top of page
bottom of page
Comments