top of page
Writer's pictureJhelum News

پنڈدادنخان:بین اضلاعی ڈکیت گروپ نثار عرف سارو گینگ کے خاتون سمیت پانچ مجرمان گرفتار

پنڈدادنخان ( راشد خان سے) تھانہ جلالپور پولیس کی عوام کے تعاون سے اہم کاروائی تحصیل میں متحرک بین اضلاعی ڈکیت گروپ نثار عرف سارو گینگ کے خاتون سمیت پانچ مجرمان گرفتار اسلحہ اور بھاری رقم برآمد کر لی۔ تھانہ جلالپور کی ٹیم نے دن رات ایک کر کے محدود وسائل میں بڑا کارنامہ سرانجام دیا ٹیم میں شامل ASI حسن رضا، ASIملک فخر عباس سمیت کانسٹیبل مختار اور وقاص اعظم کو عوام کی جانب سے خراج تحسین ۔ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی تمام ٹیم کومبارک باد۔تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان جلالپور سمیت پوری تحصیل کے مضافات میں کئی ماہ سے ڈکیتیوں اور لوٹ مار کا سلسلہ جاری تھا جسکا مرکز ومحور مضافاتی علاقہ جالپ تھا آئے دن کی وارداتوں میں درجنوں لوگوں کو لوٹا جاچکا تھا مجرمان ماہر بھی تھے اور اپنا نیٹ ورک قائم کیے ہوئے تھے جلالپور تھانہ کے آفیسران نے اسے ٹیسٹ کیس کے طور پر لیا اور محدود وسائل کو استعمال کرتے ہوئے صرف اور صرف لوکل سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جو لوگوں کے گھروں دوکانوں اور بنکوں میں لگے ہوئے تھے چیک کرتے کرتے جالپ سے لیکر للہ انٹرچینج تک کا ایریا کور کیا اس دوران انہوں سے 56/57 جگہوں کے کیمروں کی ریکارڈنگ چیک کی اور اپنی محکمانہ مہارت کو استعمال کرتے ہوئے آخر کار للہ انٹرچینج کے قریب مجرمان کی گاڑی کی شناخت کر لی اور انتہائی حساس کاروائی کرتے ہوئے گروہ کے سرغنہ اور ساتھیوں کو گرفتار کر لیا اوراس اہم کاروائی میں علاقہ جالپ سمیت تحصیل بھر میں خوف کی علامت بننے والا نثار عرف سارو گینگ میں شامل خاتون سمیت چار ملزمان شاہد عمران، نجف علی، ملک یاسر، بابر علی اور بشریٰ بی بی کو گرفتار کر لیاملزمان سے کل مال مسروقہ مالیتی 18 لاکھ روپے، 11 لاکھ 50 ہزار روپے نقد رقم، طلائی زیورات 02 تولہ، مسروقہ دو عددموٹر سائیکل اور 05 عدد مسروقہ موبائلز فونز برآمد کر لئےملزم بابر علی سے رائفل 07 ایم ایم معہ روند،ملزم شاہد عمران سے بندوق 12 بور معہ کارتوس،ملزم یاسر علی سے پسٹل 30 بور معہ روند اور ملزم نجف علی سے پسٹل 30 بور معہ روند برآمد کیے، اس موقع پر اے ایس آئی فخر عباس نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر عوام پولیس کے ساتھ تعاون اور اعتماد کرے تو دنوں کا کام گھنٹوں میں کیا جاسکتا ہے ہماری ٹیم جو ضلع جہلم سے ہے یہ پہلا کیس ہے کہ ہمیں اتنی بڑی کامیابی ملی اور ایک بین الضلاعی گروہ گرفتار ہوا اس گروہ پر پورے صوبہ پنجاب کے متعدد تھانوں میں مقدمات درج ہیں ہماری ٹیم تھانہ جلالپور، پنڈی سید پور/ چکری کرم خان،شیر پور سمیت ہر اس علاقے کی عوام کا شکریہ ادا کرتی ہے جس نے ہمارے ساتھ تعاون کیا اس موقع پر ڈی پی او جہلم نے کہا کہ شہریوں کے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا،انہوں نے ایس ایچ او جلالپور شریف اور ٹیم کو اچھی کارکردگی دکھانے پر شاباش دی یاد رھے اس کے علاؤہ اس گینگ کے خلاف ضلع جہلم ضلع منڈی بہاوالدین گجرات سیالکوٹ وزیر آباد سمیت متعد شہروں میں مقدمات درج ہیں۔




0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page