top of page

پنڈدادنخان:انشااللہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ،چوہدری نذر گوندل



پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونسJhelumnews.uk )کوئی بھی بیرونی سازش ملک کی سالمیت کو کمزور نہیں کرسکتی ،پاکستان بنناایک معجزہ ہے اور انشااللہ ہمارا ملک قائم ودائم رہے گا ، پیپلز پارٹی نے ملکی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے ہمیشہ اپنا ایک فعال کردار ادا کیا ہے انشااللہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ،چوہدری نذر حسین گوندل ،سابق ایم پی اے رہنما ppp۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق ایم پی اے پنڈدادنخان چوہدری نذر حسین گوندل نے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کی عظیم قربانیوں اور قائد اعظم محمد علی جناح اور قائد ملت لیاقت علی خان کی ولولہ انگیز جیسی قیادت اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے دیا ہوا بہت بڑا معجزہ تھا لیکن سیاسی قیادت کی نا اندیشی کی بنا پر 1971میں ملک دو ٹکڑے ہونا بڑا سانحہ تھا لیکن اس سانحہ کے بعد قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اپنی سیاسی بصارت جدوجہد کی بنا پر ملک میں ہر قسم کی اصلاحات کرکے مزدور اور کسان کو اپنا جائز حق عزت دلوایااور عوام کے محفوظ مستقبل اور معاشی استحکام کے لیے سٹیل مل کراچی کا قیام ،آرڈینس فیکٹری واہ کی توسیع کے ساتھ ساتھ چائنہ سے مضبوط تعلقات استوار کرکے ملک کی تعمیرو ترقی کا سفر شروع کیا آج ملک کے سیاسی اور معاشی حالات درست نہیں ہیں معاشی ترقی کے لیے سیاسی استحکام بہت ضروری ہے افواج پاکستان مملکت کا بہترین سرمایہ ہے پاکستان کے نوجوان باصلاحیت اور مثبت سوچ رکھنے والے ہیں سیاسی قیادت اب مسائل کا ادراک کرچکی ہے انشااللہ ہمارا ملک پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت میں سیاسی و معاشی ترقی کی طرف گامزن ہوگا بلال بھٹوزرداری کی صورت میں ایک نوجوان باصلاحیت اعلیٰ سوچ رکھنے والے لیڈر ہیں جو ملکی مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں انشااللہ بلال بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا



0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page