top of page

پنڈدادنخان:امراض قلب کے مایوس اور پریشان مریضوںکے لیے EECP تھراپی امید کی کرن بن گئی

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونسJhelumnews.uk) امراض قلب کے مایوس اور پریشان مریضوںکے لیے EECP تھراپی امید کی کرن ہے اس کے ذریعے بغیر آپریشن اور بے ہوش کیے بغیر مریض کا علاج کیا جاسکتا ہے ،تحقیق اور کامیاب تجربات نے ثابت کردیا ہے کہ EECPایک قابل اعتماد آسان طریقہ علاج ہے ،ڈاکٹر راجہ مہدی حسن چیف کارڈیالوجسٹ.تفصیلات کے مطابق امراض قلب کے مشہور و معروف فخر جہلم ڈاکٹر راجہ مہدی حسن(گولڈ میڈلسٹ)(ر) چیف کارڈیالوجسٹ اینڈ میڈیکل اسپیشلسٹ بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہجدید دور میں امراض قلب کے مایوس اور پریشان مریضوں کے لیے EECPتھراپی امید کی کرن ہے اس کے ذریعے بغیر آپریشن اور بے ہوش کیے بغیر مریض کا علاج کیا جاسکتا ہے ،تحقیق اور کامیاب تجربات نے ثابت کردیا ہے کہ EECPایک قابل اعتماد آسان طریقہ علاج ہےEECPکے ذریعے ایک گھنٹے کا تھراہی سیشن کیا جاتا ہے جوکہ سرجری اور درد کے بغیر ہوتا ہے جس سے دل کو خون سپلائی کرنے والی شریانوں میں خون کی گردش بڑھ جاتی ہے اسی دوران کچھ ہارمونز اور کیمائی مادے ان شریانوں سے خارج ہوتے ہیں جو چھوٹی چھوٹی نئی شریانیں بناتے ہیں جس کی وجہ سے دل کے کام کرنے کی صلاحیت مزید بڑھ جاتی ہے EECPتھراپی میں کامیابی کی شرح 90سے 95فیصد ہے جس سے امراض قلب کی علامات میں نمایاں کمی آتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ امراض قلب کے مریضوں کو اپنی بہتر صحت کے لیے کولیسٹرول کو قابو میں رکھنے کے لیے مناسب خوراک کا استعما ل اور معمول کے مطابق 20منٹ واک کرنا ضروری ہے ہیوی خوراک مثلا چکن ،بیف ،انڈے کی زردی وغیرہ سے پرہیز کر کے پھل سبزیاں فروٹس جیسی نارمل غذا کے استعمال سے کولیسٹرول کو قابو میں رکھا جا سکتا ہے،



0 comments

コメント

5つ星のうち0と評価されています。
まだ評価がありません

評価を追加
bottom of page