top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

پنڈدادخان//پٹرولنگ پولیس للہ موڑ کی شاندار کارکردگی اس سال 263 طالبات نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر لئے ۔ نئی کلاسز کا آغاز یکم نومبر سے ھو گا۔

پٹرولنگ پولیس للہ موڑ کی شاندار کارکردگی 2024 میں 263 طالبات کامیاب


ڈرائیونگ سیکھنے کی نئی کلاسز یکم نومبر سے سٹارٹ ھوں گی محمود الحق بلوچ


پنڈدادنخان (محسن باگڑی ،عدنان یونس)

پٹرولنگ پولیس للہ موڑ کے نوجوانوں کی جہاں اوور ہال کارکردگی شاندار ھے وہاں خدمت سنٹر میں بھی شاندار کارکردگی پر افسران بالا سے شاباشی حاصل کی

ڈرائیونگ لائسنس کا حصول ھو یا ڈرائیونگ سیکھنے کی کلاسز کا ہر شعبے میں ایس آئی محمود الحق بلوچ اور اے ایس آئی امتیاز حسین کی زیر نگرانی باصلاحیت تربیت یافتہ اعلیٰ تعلیم یافتہ سٹاف ہر وقت عوام کی خدمت میں کوشاں ہیں ایس آئی محمود الحق بلوچ اور اے ایس آئی امتیاز حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی ڈیوٹی فرض سمجھ کر کرتے ہیں ہمارے دروازے چوبیس گھنٹے عوام کےلئے کھلے ہیں انہوں نے کہا اس سال الحمدللہ 263 طالبات ہمارے خدمت سنٹر سے کامیاب ھو چکی ہیں جبکہ 131 نے لائسنس بنوانے ہیں باقی کا لرنر ٹائم پورا نہیں ھوا جیسے ھی ٹائم پورا ھو گا لائسنس جاری کر دئے جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ہم طلباء و طالبات کو تھیوری کے ساتھ پریکٹیکل گائیڈ لائن بھی دیتے ہیں جس سے سمجھنے میں آسانی ھوتی ھے

ہمارے نوجوان عوام کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ خدمت سنٹر میں اپنی خدمات میں پیش پیش ہیں اور رہیں گے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page