top of page

پنڈدادانخان کے نواحی علاقے للہ کی حدود میں فائرنگ سے ڈرائیور نعیم جاں بحق


جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان ) پنڈدادانخان کے نواحی علاقے للہ کی حدود میں فائرنگ سے ڈرائیور نعیم جاں بحق ، واقعہ پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا نوٹس اور ڈی ایس پی پنڈدادنخان کو موقع پر پہنچ کر رپورٹ کا حکم۔ایس ایچ او للہ اور ٹیم نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کروانے پہنچ گئی ۔مقتول کی شناخت نعیم اختر جو پہشہ کے اعتبار سے ڈرائیور تھا کے نام سے ہوئی ہے، موقع سے شواہد اکھٹے کر لیے گئے ہیں ۔ تمام زاویوں سے تحقیقات عمل میں لائی جا رہی ہیں،ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول نعیم اخترکو غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ھے ۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈنگ پارٹی تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں، ڈی پی او جہلم کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے


۔




0 comments

コメント

5つ星のうち0と評価されています。
まだ評価がありません

評価を追加
bottom of page