top of page

پننوال میں للہ تا جہلم روڈ کی تعمیر کے لیے احتجاج، راجہ افتخار احمد شہزاد اور دیگر طبقوں کی شرکت



پننوال میں للہ تا جہلم روڈ کی تعمیر کے لیے احتجاج:امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 26 راجہ افتخار احمد شہزاد اور علمائے کرام تاجر برادری سیاسی سماجی اور رفاعی شخصیات کی شرکت روڈ کی فنڈ بحالی کے لیے پرامن احتجاج :۔پننوال اور گردونواح کے تمام گاوں سے ہر مکتب فکر رکھنے والے افراد کی بھرپور شرکت۔تمام جماعتوں کے کارکنان نے عوامی مسائل پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل پنڈازن خان ایک پسماندہ تحصیل ہے جس کی تعمیر و ترقی بہت ضروری ہے ڈیول کیرج وے فنڈ کی بحالی بہت ضروری ہے۔ضلع جہلم اور تحصیل پنڈ دادن خان کی پسماندگی ڈیو ل کیرج وے نامکمل منصوبے کی منہ بولتی تصویر روڈ کی خستہ حالی منٹوں کا سفر گھنٹوں میں تبدیل۔کیسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہمارے مریض رل گئے للا تا جلم روڈ کی خستہ حالی تحصیل پنڈ دادن خان ضلع جہلم کے لوگوں کے ساتھ بہت بڑی نا انصافی اور ظلم ہے۔ملحقہ تمام اضلاع میں ترقیاتی کام شروع ہوئے اور مکمل بھی ہو گئے لیکن بدقسمتی سےضلع جہلم تحصیل پنڈدادنخان کے ترقیاتی فنڈز ہی نہیں مل رہے مگر اب نو لاکھ افراد پر مشتمل تحصیل پنڈ دادن خان کی فقط ایک ہی آواز تعمیر و ترقی ہمارا حق ہے۔۔۔۔۔ ہمارے بچوں کا حق ہے ہمیں ہمارا حق واپس کرے للا تا جہلم روڈ کے فنڈ جلد از جلد جاری کریں۔۔۔۔۔








0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page