دینہ( پروفیسر خورشید ڈار)پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام انٹریرپنیورشپ اینڈ مارکیٹنگ گالا کا افتتاح مورخہ 31 اکتوبر کو ہوا پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس انٹریرپنیورشپ اینڈ مارکیٹنگ گالا کے ساتھ گہری وابستگی کا عملی ثبوت دے رہی ہے کہ یہاں کے طلباء وطالبات عملی تعلیم کی بنیاد پر کامیاب زندگی گزاریں گے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کے ڈائریکٹر نے اپنے دستے مبارک سے اس کا افتتاح کیا تھا ضلع جہلم کے تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے جوش و جذبے کے ساتھ پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں شرکت کر کے انتہائی مسرت حاصل کی ہر مقام پر پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ بلخصوص مذکورہ ادارے کے ڈائریکٹر کی گہری دلچسپی دیکھائی دیتی تھی مقام مسرت ہے کہ ضلع جہلم کے جملہ محکمہ جات کے سربراہان نے بھی شرکت کر کے نا صرف متاثر ہوئے بلکہ انہوں نے جہلم کیمپس انتظامیہ کی دلی تعریف کی ہونہار طلباء نے اپنے فن کا اظہار خوبصورت انداز میں کیا انٹریرپینورشپ کا مقصد یہ ہے کہ ان کو پریکٹیکل نالج مل سکے آگر انہوں نے بزنس سٹارٹ کرنا ہو طلباء وطالبات نے بزنس کے حوالے سے نئے ایڈیاز شئیر کیے ہیں آنے والے تمام شرکاء نے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں آکر طلباء و طالبات کا عملی فن دیکھ کر انتہائی متاثر ہوئے اور انہوں نے یہ توقع کی کہ یہ بچے عملی زندگی میں ہر حالت میں کامیاب ہونگے بہرحال اس بات کا کریڈٹ پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کی انتظامیہ کو جاتا ہے
top of page
bottom of page
Commentaires