جہلم(پروفیسر خورشید ڈار Jhelumnews.uk) پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس یوم آزادی کی تقریب کے حوالے سے ضلع جہلم میں سبقت لے گیا بلاشبہ ضلع جہلم میں جگہ جگہ یوم آزادی کی تقریب منعقد ہوئی مگر پنجاب یونیورسٹی کی تقریب کا ماحول انفرادی تھا ڈاکٹر اشفاق احمد ڈائریکٹر پنجاب یونیورسٹی جہلم نے امسال تقریب میں حسب توقع نیا رنگ بھرا تمام طلباء وطالبات نیز اساتذہ کی اکثریت نے تقریب میں شرکت کی ڈاکٹر اشفاق احمد نے انتہائی موثر انداز میں پاکستان کی ان مشکلات کا ذکر کیا جس کے نتیجے میں قائد اعظم محمد علی جناح نے مسلمانوں کے لیے الگ وطن حاصل کیا اللہ کی دی ہوئی نعمتوں میں سب سے زیادہ اہمیت آزادی کی ہوتی ہے من حیث القوم ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم وطن عزیز کی آزادی کی حفاظت کریں اور بین الاقوامی برادری میں ممتاز مقام حاصل کریں ڈائریکٹر اشفاق احمد نے سٹاف کی موجودگی میں آزادی کا کیک کاٹا اور اس کے فوری بعد کیمپس کے اندر طلباء وطالبات نیز اساتذہ نے سینکڑوں پودے لگائے
top of page
bottom of page
Comments