top of page

پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے حق میں اساتذہ اور طلباء وطالبات کا احتجاج

جہلم(پروفیسر خورشید ڈار)پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے حق میں اساتذہ اور طلباء وطالبات نے ریلی نکالی کیمپس میں منعقدہ ریلی کی قیادت پروفیسر ہارون نے کی ریلی کے شرکاء کے جزبات انتہائی جذباتی تھے انہوں نے فلسطینی مسلمانوں کے حق میں نعرے لگائے جبکہ اسرائیل اور ان کی امداد کرنے والے ممالک کی مذمت کی گئی ریلی انتہائی پرامن تھی اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اشفاق احمد جنجوعہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ فلسطین کے مسلمان اس وقت ظلم کا شکار ہیں وہ اپنی آزادی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں یہودی طاقت سے ان کو غزہ سے بے دخل کر رہا ہے اس موقع پر امریکہ اور برطانیہ کا طرز عمل انتہائی قابل مذمت ہے وہ عملی طور پر اسرائیل کی مدد کر رہے ہیں مقام افسوس مسلم ممالک کے حکمران صرف زبانی مزمت کرنے پر اکتفاء کر رہے ہیں جبکہ تمام مسلم ممالک کی عوام فلسطین کے حق میں اپنی آواز بلند کر رہی ہیں دنیا کے تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اسرائیل کی بنی ہوئی چیزوں کا بائیکاٹ کر کے اپنے بھائیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کریں

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page