جہلم(ادریس چودھریJhelumnews.uk)پنجاب ٹیچرز یونین ضلع جہلم کے ایک وفد نے چوہدری وحید حیدر کی قیادت میں میڈم کوثر سلیم کو چیف ایگزیکٹو آفیسر ضلع جہلم تعینات ہونے پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور مبارکباد دی۔
پنجاب ٹیچرز یونین ضلع جہلم کہ ایک و فد نے پنجاب ٹیچرز یونین ضلع جہلم کے صدر چوہدری راشد محمود ،سینئر نائب صدر پنجاب محمد افضل میر اور چیئرمین ٹیچرز یونین ضلع جھلم رانا اشفاق حیدر کی سربراہی میں میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ضلع جہلم میڈم کوثر سلیم صاحبہ کو مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اس موقع پر ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن ضلع جہلم کے صدر چوہدری اشفاق احمد نے بھی میڈم کوثر سلیم صاحب کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ایسوسی ایشن کی طرف سے نیک خواہشات اور اور مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔بعد ازاں عہدیداران نے ڈی ای او الیمنٹری عبدالحفیظ صاحب سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور اساتذہ کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ٹیچرز یونین ضلع جہلم کے جنرل سیکرٹری محمد منظور حسین نظامی نے اساتذہ کی پرموشن کی بابت چیف ایگزیکٹو آفیسر ضلع جہلم کو آگاہ کیا کہ پرموشن کا عمل ضلع جہلم میں دسمبر سے لے کر تاحال التوا کا شکار ہے ہ ،اکثر اساتذہ کی تعلیمی ڈ گریز کی ڈیپارٹمنٹل ویریفیکیشن مکمل ہے ،اس کے باوجود پرموشن کا عمل تعطل کا شکار ہے میڈم کوثر سلیم صاحبہ نے یقین دلایا کے وہ پرموشن کے لئے سیکرٹری ایجوکیشن سے از خود وقت لے کر جن اساتذہ کی بھی ویریفکیشن مکمل ہوچکی ہے،بلا تاخیر ان اساتذہ کے کے آرڈرز کر دیے جائیں گے صدر چوہدری راشد محمود اور اور میڈیا سیکرٹری چوہدری افضال محمود نے اتھارٹی سے استدلال کیا کہ پرموشن اساتذہ کا استحقاق ہے جن اساتذہ کی ویریفکیشن محکمانہ طور پر نہیں پرموشن ان کا بھی حق بنتا ہے جس کا اتھارٹی نے وعدہ کیا کہ وہ سیکٹری ایجوکیشن سے اس بابت بات کریں گی،
پنجاب ایجوکیٹر ایسوسی ایشن کے صدر احسان الہی شاکر نے SSC اساتذہ کے مسائل اور ان کی تنخواہ جات بند ہونے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ضلع جہلم کو آگاہ کیا کہ سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ضلع جہلم جناب سیف انور ڈھلو صاحب نے اساتذہ کی تنخواہ جات بند کروا کے اساتذہ کے بچوں کا رزق چھیننے کی کوشش کی سابق اتھارٹی نے اساتذہ سے امتیازی سلوک روا رکھا ،ضلع جہلم میں ان اساتذہ کو کنٹریکٹ دے دیا گیا جن کا رزلٹ صفر تھا اور جن کا رزلٹ 27 پرسنٹ تھا لیکن چھتر پرسنٹ رزلٹ رکھنے والے اساتذہ بھی ایکسٹینشن سے محروم ہیں ۔ اساتذہ کے ساتھ اس طرح ایجوکیشن آفس نے امتیازی سلوک روا رکھا اس عمل کی کی پنجاب ٹیچرز یونین کہ پلیٹ فارم سے مذمت کی گئی ۔
یونین کے عہدیداران نے ڈی ای او ایلمنٹری جناب عبد الحفیظ سے بھی ملاقات کی اور ان کو بھی اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ،ڈی ای او ایلیمنٹری عبدالحفیظ صاحب نے اساتذہ کے ساتھ ہمدردی اور تعاون کا یقین دلایا اور یونین کو باور کرایا کہ ان کے پاس تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کے لئے ایک سوچ اور ایک ویژن ہے جس پر عمل پیرا ہو کر وہ انشاءاللہ ضلع جہلم میں یونین کے ساتھ مل کر اس تعلیمی عمل کو اب آگے بڑھائیں گے ۔
Comments