top of page

پنجاب میں نمبر پلیٹس کی فیس وصولی بند کردی گئی


ویب ڈیسک

محکمہ ایکسائز نے نمبر پلیٹس کی فیس وصولی بند کردی،شہری اب خود نمبر پلیٹس بنوائیں گے۔ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ اب ہر شہری اپنی موٹر سائیکل اور گاڑی کی نمبر پلیٹس خود بنواسکیں گے، محکمہ ایکسائز نے تیس لاکھ نمبر پلیٹس کی فیس وصولی کے عوض پلیٹس فراہم نہیں کیں۔کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس نہ ملنے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا،نمبر پلیٹس بنانے والی کمپنی سے محکمہ ایکسائز کا معاہدہ ختم ہوچکا ہے۔محکمہ ایکسائز نے آئندہ نمبر پلیٹس کی فیس وصول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈی جی ایکسائز کا کہنا ہے کہ کیبنٹ کی منظوری کے بعد فیس وصول کرنا بند کی گئی ہے ، فیصلے پر عملدرآمد بھی شروع کردیا گیاہے۔


0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page