top of page

پنجاب میں شدید سردی اور دھند کا راج. سکولز بند نہ ہوئے تو بچوں کو نمونیہ اور چیسٹ انفیکشن ہو سکتی ہے ڈاکٹر تصور حسین مرزا

سرائے عالمگیر (تحصیل رپورٹر) پنجاب میں شدید سردی اور دھند کا راج. سکولز بند نہ ہوئے تو بچوں کو نمونیہ اور چیسٹ انفیکشن ہو سکتی ہے ڈاکٹر تصور حسین مرزا. تفصیلات کے مطابق معروف کالمسٹ و جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر ڈاکٹر تصور حسین مرزا آف پوران نے کہا کہ معصوم بچوں طلباء و طالبات قوم کا مستقبل اور سرمایہ انکی حفاظت اور صحت کا خیال حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں. ایسے میں سکولز کھولنے کا مطلب معصوم بچوں کو نزلہ زکام کھانسی کے علاوہ نمونیہ وغیرہ کے خطرات کے حوالے کرنا ہے. ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے کہا پنجاب کے سکولز کم از کم دس دن تک بند کر دیئے جائیں تاکہ ملک کا مستقبل طلباء و طالبات کو بیمار ہونے سے بچایا جائے.

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page