top of page

پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم کے زیر اہتمام آگاہی واک اور فلیگ مارچ کا انعقاد



جہلم(ظہیر عباسJhelumnews.uk) پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم کے زیر اہتمام سیف فوڈ سٹی پروجیکٹ کے حوالے سے ضلع انتظامیہ اور جہلم پولیس کے تعاون سے اگاہی واک اور فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم احمد نواز، فوڈ سیفٹی آفیسرز اور دیگر سٹاف نے شرکت کی۔ سیف فوڈ سٹی پراجیکٹ کے پہلے مرحلے میں فوڈ بزنس ایریاز میں 706 فوڈ بزنسز کو فوڈ سیفٹی کے حوالے سے قوانین کے مطابق معیار پر لایا جائے گا، خوراک سے متعلقہ تمام کاروبار کے معائنہ کو 100 فیصد یقینی بنایا جائے گا،100 فیصد لائسنس یافتہ عملہ، اس کاروبار سے منسلک تمام افراد کی میڈیکل اسکریننگ اور ٹریننگ کروائی جائے گی، تمام مصنوعات کی رجسٹریشن اور لیبلز کی منظوری کو یقینی بنایا جائے گا، جعلی مصنوعات کے خلاف کارروائیاں، تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس بشمول ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کا معائنہ کر کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، ذبح خانوں کا معائنہ، سیوریج کے پانی سے سیراب ہونے والی سبزیوں کے خلاف کاروائی،تعلیمی اداروں میں نیوٹریشن پروگرام کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ احمد نواز کا کہنا تھا کہ شہری ملاوٹ مافیا کے خلاف فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں، کسی بھی شکایت کی صورت میں شہری پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن نمبر 1223 پر ملاوٹ مافیا کے خلاف شکایات درج کروا سکتے ہیں، ہیلپ لائن پر موصول ہونے والی تمام شکایات کو فوری حل کیا جائے گا۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page