top of page
Writer's pictureJhelum News

پنجاب حکومت کا عوام کا بھرکس نکالنے کا سلسلہ جاری۔ سو روپے والا سٹام 300میں اور1200 والا3ہزا رکردیا

دینہ(پروفیسر خورشید ڈار Jhelumnews.uk )پنجاب حکومت زندہ باد ۔عوام کو خوش کر دیا تفصیلات کے مطابق چئیر مین سینٹ سپیکر قومی اسمبلی کو اتنی مرات حاصل ہیں کہ دنیا کے کسی ملک میں بھی نہیں ہے موجودہ پنجاب حکومت نے عوام کو خوش کرنے کے لیے سو روپے کا سٹام تین سو روپے میں کر دیا ہے جبکہ 1200 کا سٹام اب 3000 میں ملے گا اسی طرح مختار نامہ میں بھی چار گنا زیادہ اضافہ کر دیا ہے روزانہ ہر شہری جس گاڑی میں سفر کرتا ہے اس میں ڈیزل کا استعمال ہوتا ہے لہٰذا عوام کی خوشی کی خاطر اس میں بھی 7 روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے عوام کی مزید کیا خواہش ہوسکتی ہے حکومت پنجاب نے عوام کی بہتری کے لیے ایک کروڑ تیس لاکھ کی گاڑی اے سی کو دے رکھی ہے اس گاڑی میں نا صرف متعلقہ تحصیل کا اے سی ہوگا بلکہ دو گن بھی ہونگے اور عوام کی ضروریات زندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹماٹر اور پیاز کا ریٹ چک کریں گے ۔ماشاءاللہ عوام کا مزید کیا مطالبہ ہو سکتا ہے پنجاب حکومت شب و روز عوام کی خدمت کر رہی ہے ۔



0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page