top of page

پنجاب بھر کی طرح جہلم میں بھر بھٹہ جات پر کام کرنے والے ورکرز کی سکریننگ کا اغاز کر دیا گیا


جہلم (مصطفی بٹ سے)حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق کی خصوصی ہدایت پر پنجاب بھر کی طرح جہلم میں بھر بھٹہ جات پر کام کرنے والے ورکرز کی سکریننگ کا اغاز کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جہلم میں بھٹہ جات پر کام کرنے والے مزدورں کی سکریننگ کا آغاز کر دیا گیا اس سلسلہ میں تحصیل جہلم میں ایک سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مزدورں کا طبعی معائنہ کیا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ ہیپاٹائٹس ،شوگر ایچ ائی وی ایڈز کے ٹیسٹ بھی کیے گئے اور ہیپاٹائٹس بی کی موقع پر ہی ویکسینیشن بھی کی گئی مزدورں کے لیے گئے نمونہ جات میں ہیپاٹائٹس سی کے نو ورکرز مبتلا پائے گئے اور ہیپاٹائٹس بی میں ایک ورکر کی تشخیص ہوئی۔سکریننگ کیمپ کا انعقاد تحصیل کی سطح پر اور محکمہ لیبر کے باہمی تعاون کے ساتھ کیا جا رہا ہے اس میں ضلع بھر کے بھٹہ جات پہ کام کرنے والے تمام مزدورں کی سکریننگ کی جا رہی ہے اس کے بعد ورکرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چلنے والے اسکولوں میں ورکر کے بچوں کی سکریننگ بھی کی جائے گی ۔

0 comments

ความคิดเห็น

ได้รับ 0 เต็ม 5 ดาว
ยังไม่มีการให้คะแนน

ให้คะแนน
bottom of page