پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دینہ نے سالانہ زونل سپورٹس ٹورنامنٹ کا افتتاح کر دیا
جہلم(ظہیر عبّاس)تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز احمد بخش چوہدری پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دینہ نے سالانہ زونل سپورٹس ٹورنامنٹ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دینہ زون کا افتتاح فیتہ کاٹ کر کیا۔ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دینہ کے ساتھ سید حسنات شاہ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول روہتاس بھی موجود تھے۔ٹورنامنٹ انتظامیہ میں ملک نعمان امتیاز اعوان , سید توقیر النبی , سید شاہد اکرم , سید سجاد حسین , کامل زبیر , محمد الیاس , فاروق حسین اور طاہر محمود شامل تھے۔ادبی مقابلہ جات میں قاری غلام علی , قاری شہزاد عامر , چوہدری تحسین , محمد سرور صاحب و دیگر سٹاف گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دینہ شامل تھے۔زون لیول کے ان مقابلہ جات میں کرکٹ , فٹبال , ہاکی, بیڈمنٹن , والی بال , اتھلیٹکس , اور ادبی مقابلہ جات شامل ہونگے۔ زون کے کل 9 ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکول اس ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ زون سے پہلی پوزیشن لینے والی ٹیمیں ڈسٹرکٹ مقابلہ جات میں شرکت کریں گی۔ممبر ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی ملک نعمان امتیاز اعوان کا کہنا ہے کہ کھیلوں کا فروغ صحت مند جسم اور صحت مند دماغ کے لئے ضروری ہے۔تعلیم صرف درسی کتب اور لیکچرز تک محدود نہیں بلکہ ہم نصابی سرگرمیاں بھی اس کاحصہ ہوتی ہیں۔جن سے طلباء کی ذہنی، جسمانی اور اخلاقی نشوونما ہوتی ہے۔
Comments