پرنسپل احمد بخش چوہدری کی زیر نگرانی ہائیر سیکنڈری سکول دینہ کے جماعت دہم کے طلباء کے لئے پارٹی و تقسیم انعامات
جہلم(ظہیر عبّاس)تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دینہ اس وقت ضلع جہلم کا سب سے بڑا سرکاری تعلیمی ادارہ ہے۔اس ادارے کے جماعت دہم کے طلباء کے لئے پرنسپل ادارہ احمد بخش چوہدری کی زیر نگرانی الوداعی پارٹی کا اہتمام مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔ احمد بخش چوہدری اور ان کی ٹیم نے طلباء کے لئے سکول کی تاریخ میں پہلی بار ایسے انتظامات کئے جو شاید اس سے پہلے کبھی نہ ہو سکے۔الوداعی پارٹی میں مہمان خصوصی سابقہ ای ڈی او ایجوکیشن مسعود الحسن تھے۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت شریف سے کیا گیا۔پھر سید شاہد اکرام نے نغمہ پڑھا ۔طلبا عبداللہ ہاشمی اور ابراہیم اور اساتذہ کرام اسامہ اطہر , کامل زبیر , نعیم صابر, ملک آصف ,سید عرفان شاہ اور صادق الاسلام کی طرف سے تقاریر پیش کی گئیں۔ پھر طلبا میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ انعامات حاصل کرنے والے طلبا میں حاشر علی , احمد علی , نقاش صفدر , شہاب لطیف , احتشام توقیر , مرتجز بخاری , انظر علی , امتشال , شاہد , فہد , وحید , ریحان , عبداللہ , فرحان اور ابراہیم عارف شامل تھے۔آخر میں پرنسپل احمد بخش چوہدری اور مہمان خصوصی مسعود الحسن نے تقریب سے خطاب کیا۔ نقابت حسب معمول ملک نعمان امتیاز اعوان صوبائی نائب صدر پنجاب ایجوکیٹرز ایسو سی ایشن پنجاب نے کی۔
Comments