top of page

پرل گلوبل ہاؤسنگ سوسائٹی دینہ کے زیراہتمام فری دسترخوان کا اہتمام ۔مستحق افراد کے لیے امیدکی کرن

جہلم (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جہلم کی تحصیل دینہ میں پرل گلوبل ہاوسنگ سوسائٹی دینہ کے زیر اہتمام فری دسترخوان کا انعقاد کیا گیا جس میں روزانہ کی بنیاد پر مزدوروں غریبوں مسکینوں کا کھانا کھلایا جائے گا اس مہنگائی کے دور میں غریبوں مسکینوں مزدوروں کو کھانا کھلانے کا بہت ثواب ہے ملک ریاض کی بہن میڈیم ناز ملک پرل گلوبل ہاوسنگ سوسائٹی دینہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مستحق کو کھانا کھلانے سے اللہ تعالی رزق میں اضافہ کرتا ہے اس مہنگائی کے دور میں صاحب حیثیت لوگ مستحق کی مدد کریں میڈیم ناز ملک نے کہا جلد ہی اہل علاقہ کے لوگوں کو صحت جیسی بنیادی سہولیات فراہم کی جائے گی جس میں دائیلسز سنٹر اور فری ڈسپنسری کا انعقاد کیا جائےگا فری دسترخوان کا انعقاد کرنے پر سماجی حلقوں نے پرل گلوبل کی کاوشوں کو سراہا پرل گلوبل ہاوسنگ سوسائٹی دینہ کی انتظامیہ نے کہا کہ مستحق کی خدمت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے جو ہم کھاتے ہیں وہی ہم مستحق کو کھلاتے ہیں اللہ تعالی ہم کو مستحق کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page