top of page

پراونشل (پنجاب) ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ہدایات پر ریسکیو 1122 کا دریائے جہلم پر فلڈ موک ایکسرسائز کا اہتمام

سیلاب سے پہلے بھرپور تیاری بہت ضروری تاکہ بروقت لوگوں کے جان ومال کو بچایا جا سکے۔

سیدہ رملہ علی ڈپٹی کمشنر جہلم

سیلاب جیسے مشکل حالات میں لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے تمام انتظامات کا جائزہ لے رہےہیں۔

سیدہ رملہ علی ڈپٹی کمشنر جہلم

ریسکیو 1122 جہلم کسی آفت یا سیلاب سے نمٹنے کے لئے مکمل تیار ہے ۔انجینئر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122

جہلم (پروفیسر خورشید ڈار) ڈپٹی کمشنر جہلم نے سیلاب کے پیش نظر تمام اقدامات کا جائزہ لیا۔ پراونشل (پنجاب) ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ہدایات پر ریسکیو 1122 نے دریائے جہلم پر ایک فلڈ موک ایکسرسائز کا اہتمام کیا۔ جس میں سیدہ رملہ علی ڈپٹی کمشنر جہلم، میجر ارسلان کھاریاں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد حسان طارق ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر مسعود ، ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کوآرڈینیٹر صبور ثاقب، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نبیل علی، ایکسین ایریگیگیشن، سی سی او ایجوکیشن، لایو سٹاک، سول ڈیفنس، ایم سی جہلم, پبلک ہیلتھ، زراعت ، توصیف بیگ(صدرحمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی),اور دیگر محکمہ جات کے نمائندوں نے شرکت کی۔

انجینئر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 نے سیلابی صورتحال میں پیدا ہونے والے حالات پر بریفنگ دی۔جس میں سیلابی صورتحال میں لوگوں کو ریسکیو کرنے کے حوالے سے فلڈ سیکٹرز کی تشکیل،ریسکیوز کی سیلاب زدہ علاقوں میں تعیناتی، ہنگامی حالات میں لوگوں کو انخلا،ڈوبتے ہوئے لوگوں کو بچانے اور ان کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے جیسے اقدامات کا بتایا گیا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے ریسکیو 1122 جہلم اور تمام اداروں کی تیاری کو بھرپور انداز میں سراہا اور کہا کہ مشکل حالات میں لوگوں کی مدد کرنا آسان کام نہیں ہے ریسکیو 1122 اور دیگر تمام ادارے مل کر اس کو احسن طریقے سے سر انجام دیں۔ اور سیلاب سے بھرپور تیاری جاری رکھیں۔ انھوں نے ضلعی انتظامیہ کی بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔انہوں نے اس موقع پر ریسکیو 1122, محکمہ صحت، لائیو سٹاک ، سول ڈیفنس ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ایریگیشن، سوشل ویلفیئر اور لوکل گورنمٹ کے سٹالز کا بھی دورہ کیا اور سیلابی صورتحال میں لوگوں کو بہترین انداز میں اپنی سروسز فراہم کرنے کی تلقین کی۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 نے اس موقع پر عوام کو پیغام دیا کہ دریا میں نہانے سے پرہیز کریں ۔تاکہ کسی بھی قسم کا جانی و مالی نقصان نہ ہو۔

0 comments

Recent Posts

See All

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جانے پر مجبور،محکمہ تعلیم جہلم میٹھی نیند سو گیا

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جاتے ہیں،گرم اور بند کمرے حبس کا مرکز بن گئے کھی

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات، محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی،چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے،شہری بیمار

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات ہو رہی ہے محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے کے ڈمپرز

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page