top of page
Writer's pictureJhelum News

پرائیویٹ سکول اینڈ کالجز نے حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑا دیں۔متعددپرائیویٹ سکولوں اور کالجز کھل گئے

دینہ( رانا عاصم سے)پرائیویٹ سکول اینڈ کالجز نے حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑا دیں۔موسم سرماکی تعطیلات میں اضافہ ہوالیکن متعددپرائیویٹ سکولوں اور کالجز نے کھول دیئے

تفصیلات کیمطابق حکومت پنجاب نے محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے پیش نظر سردی کی شدت میں اضافے اورشدید دھندکی وجہ سے پنجاب بھر سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں موسم سرماکی تعطیلات میں اضافے کانوٹیفکیشن جاری کیا۔پہلے موسم سرماکی تعطیلات 18دسمبر سے یکم جنوری تک تھی لیکن بعد میں 9جنوری تک بڑھادی گئیں۔ڈومیلی سوہاوہ سمیت جہلم کے متعدد سکول اور کالجز نے حکومتی احکامات کی دھجیاں بکھیر دی۔2جنوری سے سکول اور کالجز کھول کرتدریسی عمل کو شروع کردیا۔طلباء وطالبات کے والدین پر دبائوڈالا جارہاہے کے بچوں کو سکول کالجز میں بھیجیں سکول کھل گئے ہیں۔لیکن دوردراز سے طلباء و طالبات اسپیشل گاڑیوں پر سکول کالج جاتے ہیں گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے 9جنوری سے شفٹ دوبارہ لگانی ہے اس دوران والدین اپنے بچوں اور بچیوں کو خود چھوڑ کراور لے کرآیاکریں گے یا اسپیشل گاڑیاں لگوانی پڑ رہی ہیں۔جو اس مہنگائی کے دور میں والدین کیلیے بہت مشکل ہے۔بھاری کرایوں کیساتھ ساتھ بھاری فیسیں اداکررہے ہیں

0 comments

Коментарі

Оцінка: 0 з 5 зірок.
Ще немає оцінок

Додайте оцінку
bottom of page