top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

پرائمری ہیلتھ سنٹر دینہ میں آئی کیمپ کا انعقاد سینکڑوں افراد مستفید

جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار)

آج مورخہ 19/11 پرائمری ہیلتھ سنٹر دینہ میں ایک انتہائی پروقار آئی کیمپ کا انعقاد ہوا انجمن بہبود مریضاں ہر سال اس نوعیت کا کیمپ لگاتی رہتی ہے اور ہزاروں لوگ اس سے مفت استفادہ حاصل کرتے ہیں ذرائع کے مطابق انجمن بہبود مریضاں نے پہلا کیمپ 1991 میں لگایا تھا محترم ڈاکٹر شوکت صاحب اس وقت سے لے کر آج تک انجمن بہبود مریضاں کی ہر حوالے سے رہنمائی و معاونت کر رہے ہیں مزکورہ آئی کیمپ کے جملہ اخراجات ہر سال خان جیولرز شاندار بیکری والے و دیگر دینہ کے مخییر حضرات برداشت کرتے ہیں ڈاکٹر میاں مظہر حیات سی ای او ہیلتھ جہلم نے خصوصی دعوت پر اس تقریب میں شرکت کی ان کا کہنا تھا کہ رب کائنات نے انسانوں کو انگنت نعمتیں دے رکھی ہیں ہمیں ہر وقت ان نعمتوں کا شکر ادا کرنا چاہیے آنکھ کی نعمت عظیم نعمت ہے اللہ کے فضل سے رورل ہیلتھ سنٹر دینہ میں آئی بلاک قائم ہے اور آئی سرجن بھی موجود ہے سینکڑوں لوگ اس سے استفادہ حاصل کرتے ہیں وسائل کی کمی کی وجہ سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم اس سہولت سے محروم ہیں انہوں نے مخییر حضرات سے اپیل کی کہ وہ دل کھول کر عطیات دے کر اپنے بہن بھائیوں کی عملی مدد کریں دن کے بارہ بجے تک پانچ سو سے زائد مریضوں نے رجسٹریشن کروالی تھی آئی بلاک میں ہر قسم کی سہولت مفت مہیا کی جاتی ہے نمایاں طور پر خان جیولرز اور شاندار بیکری والے جملہ اخراجات برداشت کرتے ہیں انجمن بہبود مریضان کی کامیابی کا سبب صرف یہ ہے کہ یہ کام صرف اللہ کی خوشنودی کے لیے کیا جا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ صاحب حیثیت لوگ دل کھول کر عطیات دیتے ہیں

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page