top of page

پب جی گیم پر دوستی اور پھر کوٹ میرج کرنے کا افسوس ناک انجام پسرور کا نوجوان بے دردی سے قتل

جہلم(نمائندہ روزنامہ جہلم)پب جی گیم پر دوستی اور پھر کوٹ میرج کرنے کا افسوس ناک انجام پسرور کا نوجوان بے دردی سے قتل۔تفصیلات کے مطابق گجرات کے نواحی گاؤں سے تعلق رکھنے والی امیر گھرانے کی لڑکی پسرور سے تعلق رکھنے والے لڑکے کے ساتھ پب جی گیم کھیلتی تھی اس دوران دونوں میں دوستی ہوئی دوستی محبت میں بدلی لڑکی نے گھر والوں سے شادی کی بات کی گھر والے نہ مانے لڑکی گجرات سے بھاگ کر پسرور آگئی اور لڑکے سے کوٹ میرج کرلی لڑکی کا والد بیرون ملک مقیم تھا اس کو جب پتہ چلا کہ اس کی بیٹی نے پسرور کے لڑکے کے ساتھ کوٹ میرج کرلی ہے تو فوری طور پر ملک واپس آگیا لڑکے کے گھر والوں کو بلایا ان کو کھانا وغیرہ کھلایا اور کہا کہ آپ ہماری بیٹی کو چھوڑ جائیں ہم باضابطہ طور پر لڑکی کو رخصت کریں گے کچھ دنوں بعد لڑکا اپنی بیوی سے ملنے گجرات گیا تو لڑکی کے والد اور ساتھیوں نے مل کر لڑکے کو بے دردی سے قتل کر دیا۔پب جی گیم کی وجہ سے ملک میں اس سے پہلے بھی ایسے متعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں۔پب جی گیم کھیلنے والوں کے لئیے یہ سبق ہے کہ گیم کی حد تک رہیں ورنہ ایسا افسوناک انجام بھی ہوسکتا ہے۔


0 comments

Kommentare

Mit 0 von 5 Sternen bewertet.
Noch keine Ratings

Rating hinzufügen
bottom of page