top of page

پاک فوج سے اظہار محبت کے لیے چلڈرن پارک پنڈدادنخان سے شالیمار چوک تک ریلی کا انعقاد

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونسJhelumnews.uk)فوج ہماری ریڈ لائن ہے پاکستان کا دفاع پاک فوج نے اپنے خون سے کیا ہے ،فوج کے خلاف اٹھنے والی نکال لی جائے گی ،جن شر پسند عناصر نے 9مئی کو فوجی تنصیبات اور ملکی املاک کو نقصان پہنچایا ہے انکو قرار واقع سزا دی جائے ،پاک فوج ہے تو ہم اور ہمارا ملک ہیں ،یوم تکریم کے موقع پر شرکا نے 9مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کی ,تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان میں یو م تکریم کے موقع پر پاک فوج سے اظہار محبت کے لیے چلڈرن پارک پنڈدادنخان سے شالیمار چوک تک ریلی نکالی گئی ریلی میں پاک فوج کے شہدا کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد کے نعرے لگائے گئے ریلی کے شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہویء کہا کہ پاک فوج سے ہمارے ملک کی پہچان ہے فوج ہے تو ہم اور ہمارا ملک ہے جن شر پسند عناصر نے فوجی تنصیبات اور ملکی املاک کو نقصان پہنچایا ہے انکو فوری گرفتار کرکے فوجی عدالتوں میں انکے خلاف کیس کیے جائیں اور قرار واقع سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی ایسی جرات کرنے کی ہمت نہ کرے تحصیل پنڈدادنخان ہر شہری بزرگ بچے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہماری فوج کی طرف بڑھنے والا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا میلی آنکھیں نکال دی جائیں گی جب فوج ہماری حفاظت کرتی ہے تو باحثیت قوم ہم اپنی فوج کے وقار اور کردار کی حفاظت کرنا باخوبی جانتے ہیں یوم تکریم ریلی میں سٹی صدر پنڈدادنخان اقرار بلا،چوہدری انتظار الحق و دیگر مسلم لیگی رہنماوں،سول سوسائٹی ،تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے عہدے داران و اراکین سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے اپنی فوج سے محبت کا اظہار کیا ریلی کے اختتام میں پاک فوج کے شہداء ملکی سلامتی و ترقی کے لیے دعا بھی کی گئی



0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page