top of page

پاکستان کے ڈرائیونگ لائسنس کن ملکوں میں تسلیم کئے جاتے ہیں؟

کراچی : ڈی ائی جی لائسنس برانچ عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ سندھ کے ڈرائیونگ لائسنس کینیڈا سمیت کئی ملکوں میں تسلیم کئے جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ سے بنے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس کینیڈا، آسٹریلیا اور جرمنی میں بھی مانے جانے لگے۔

اس حوالے سے ڈی ائی جی لائسنس برانچ عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ کینیڈا، اسٹریلیا اور جرمنی کے حکام سندھ سے بنائے گئے ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق کے لیے رابطہ کرتے ہیں اور وہاں یہ لائسنس مانے بھی جاتے ہیں۔

دوسری جانب ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر شہر بھر میں جا بجا چالان ہورہے ہیں لیکن اس کے باوجود پورے سال صرف دو لاکھ ساٹھ ہزار شہریوں نے پرماننٹ اور 2 لاکھ 80 ہزار لرنر لائسنس بنوائے۔

سندھ بھر کے ڈرائیونگ لائسنس برانچز سے رواں برس فیسوں کی مد میں حاصل 52 کروڑ 78 لاکھ سے زائد رقم سندھ حکومت کو جمع کرائی گئی ہے۔

0 comments

Recent Posts

See All

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جانے پر مجبور،محکمہ تعلیم جہلم میٹھی نیند سو گیا

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جاتے ہیں،گرم اور بند کمرے حبس کا مرکز بن گئے کھی

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات، محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی،چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے،شہری بیمار

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات ہو رہی ہے محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے کے ڈمپرز

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page