top of page

پاکستان کے اندر اس وقت سیاست کاروبار و بزنس بن چکا ، اور اس کو بدنام کیا جا چکا ہے ہم اللہ کے فضل سے نظریہ پاکستان پرسیاست کو خدمت کا درجہ دیتے ہیں، پاکستان کو فلاحی ریاست بنائیں گے،ملک افضل اعوان

کھیوڑہ(مدثر ملک)پاکستان کے اندر اس وقت سیاست کاروبار و بزنس بن چکا ہے اور اس کو بدنام کیا جا چکا ہے ہم اللہ کے فضل سے نظریہ پاکستان پرسیاست کو خدمت کا درجہ دیتے ہیں انشاء اللہ ہم پاکستان کو فلاحی ریاست بنائیں گے پاکستان کی بلاتفریق خدمت کریں گے ہم عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ملک محمد افضل اعوان امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی26 کی کھیوڑہ میں الیکشن کمپین پر گفتگو تفصیلات کے مطابق ہم حلقے کی عوام کو اپنا پیغام دیتے ہیں کہ نظریہ پاکستان ہی بقایاپاکستان ہے نظریہ پاکستان لاالہ الا اللہ محمدۖ رسول اللہۖ پر قوم متحد کرینگے ان خیالات کا اظہار پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 26ملک محمد افضل اعوان نے کھیوڑہ میں الیکشن کمپین کے دوران اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک بھر کے مختلف علاقوں میں کئی جگہ سستی روٹی کے تندور ڈسپنسریاں بنائی ہوئی ہیں جہاں سفید پوش طبقے کو فری کھانا اور فری علاج کی سہولت حاصل ہے اور کئی جگہ سکول بنائے ہوئے ہیں جہاں بچوں کو مفت تعلیم دی جاتی ہے انشاءاللہ الیکشن کے بعد تحصیل پنڈدادنخان میں ہسپتال بنانے لگے ہیں اور علاقے میں جہاں کڑوا پانی ہے وہاں آراو پلانٹ لگائیں گے اور سستی روٹی کا تندور لگائیں گے جہاں سفید پوش طبقہ کو روٹی دس روپے اور سالن گوشت وغیرہ کی پلیٹ پچاس روپے میں دی جائے گی تحصیل پنڈدادنخان کی عوام 8اکتوبر کو اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کر کے ووٹ دیں انشاء اللہ کامیابی کے بعد علاقے کی عوام کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ایک ترقی یافتہ علاقہ بنائیں گے

0 comments

Recent Posts

See All

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جانے پر مجبور،محکمہ تعلیم جہلم میٹھی نیند سو گیا

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جاتے ہیں،گرم اور بند کمرے حبس کا مرکز بن گئے کھی

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات، محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی،چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے،شہری بیمار

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات ہو رہی ہے محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے کے ڈمپرز

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page